¡Sorpréndeme!

عید الاضحی اور قربانی کی شرعی اہمیت اور فضائل و مسائل

2025-05-29 6 Dailymotion

پلوامہ (شبیر بٹ) : عید الاضحی جسے عام طور پر عید قربان کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے، عالم اسلام میں ہر سال ذی الحجہ کی دس تاریخ کو منائی جاتی ہے۔ عید الاضحی کے موقع پر مسلمان قربانی کر کے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرتے ہیں۔  

عید قربان کے فضائل ومسائل پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین قاضی و مفتی فاروق احمد بلالی سے خصوصی بات چیت کی۔ خصوصی گفتگو کے دوران قاضی فاروق نے قربانی کے فضائل کے ساتھ قربانی کے جانور کے متعلق مختلف مسائل پر روشنی ڈالی۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران قاضی فاروق نے کون کون سے جانوروں کی قربانی جائز ہے؟ اور کس عمر کے جانور کی قربانی کرنی چاہئے، اس پر سیر حاصل بحث کی۔ انہوں نے قربانی کی نیت، گوشت کی تقسیم کے علاوہ فضلہ کے بارے میں کئی اہم باتیں ارشاد کیں۔