¡Sorpréndeme!

’ہم امن چاہتے ہیں، جنگ نہیں،‘ پاکستانی گولہ باری سے زخمی افراد کی اپیل

2025-05-10 14 Dailymotion

جموں: جموں سے تعلق رکھنے والے نیرج گپتا نامی ایک شہری اور ان کی دختر گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال (جی ایم سی) جموں میں زیر علاج ہیں۔ گپتا، گزشتہ رات پاکستانی گولہ باری کے دوران زخمی ہوئے تھے۔  

انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ دوران شب اچانک ایک گولہ ان کے مکان پر آگرا جس سے پورا مکان دہل اٹھا اور وہ شدید زخمی ہو گئے۔ ان کی دختر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا: ’’میں سو رہی تھی کہ اچانک دھماکہ ہوا اور میں زخمی ہو گئی۔‘‘

گپتا نے حکومت سے جنگ بندی معاہدہ پر اتفاق کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ہوئے دیر پا امن قائم ہونے کی امید ظاہر کی۔  انہوں نے کہا: ’’ہم چاہتے ہیں کہ یہ خون خرابا جلد سے جلد بند ہو جائے۔ ہمیں جنگ نہیں، امن چاہیے۔ شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا کسی مسئلے کا حل نہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: 

  1. کشمیر کے سرحدی باشندے بنکروں میں مقید، شہری علاقوں میں خوف و ہراس
  2. پاکستانی شیلنگ سے جموں کشمیر میں اے ڈی سی سمیت پانچ ہلاک