¡Sorpréndeme!

ویڈیو: حیدرآباد سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ، دیکھیں روح پرور مناظر

2025-04-29 17 Dailymotion

حیدرآباد: حج 2025 کے لئے ہندوستانی عازمین کی پہلی پرواز کو ہفتہ کو حیدرآباد سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ اس بیچ کو حج ہاؤز سے روانہ کیا گیا۔ عازمین کی روانگی سے قبل ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عازمین حج کو سفر سے متعلق ضروری ہدایات دی گئیں۔ مقدس سفر پر نکلے اس قافلے میں 285 عازمین شامل ہیں۔ اس میں دیگر ریاستوں کے عازمین بھی شامل ہیں۔ حیدرآباد سے عازمین حج اپنے مقدس منزل مکہ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، جہاں وہ اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں شامل حج کے ارکان کی ادائیگی کا فرضہ انجام دیں گے۔ وہیں اترپردیش کے لکھنؤ سے بھی عازمین حج کا ایک قابلہ روانہ ہوا جو یوپی کا پہلا قافلہ تھا۔