ماں باپ کی قدر کرنا صرف ایک ذمہ داری نہیں بلکہ ایک نعمت کی پہچان ہے۔ یہ وہ ہستیاں ہیں جو بے لوث محبت کرتے ہیں، ہماری خوشی کے لیے اپنی خواہشات قربان کرتے ہیں، اور ہر حال میں ہمارے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔جب وہ ہمارے لیے سب کچھ کر سکتے ہیں تو کیا ہم ان کے لیے محبت، عزت اور خیال نہیں رکھ سکتے؟ ان کی خدمت، ان کی دعائیں اور ان کے ساتھ اچھا برتاؤ دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے۔اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے:“اور والدین کے ساتھ حسن سلوک کرو۔ اگر تمہارے پاس ان میں سے کوئی ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں ‘اف’ تک نہ کہو اور نہ ہی انہیں جھڑکو، بلکہ ان سے نرمی اور ادب سے بات کرو۔” (سورۃ الإسراء: 23)
اس لیے جب تک وہ ہمارے پاس ہیں، ان کی قدر کریں، ان کے ساتھ وقت گزاریں، اور ان کی دعاؤں سے اپنی زندگی کو روشن کریں۔
❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️