رمضان المبارک وہ بابرکت مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنی سب سے بڑی نعمت، قرآن کریم نازل فرمایا۔قران عظیم الشان ہدایت ہے ۔ قران کی بہت کثرت سے تلاوت کریں ۔ کم از کم رمضان میں روزانہ ایک پارہ تو ضرور پڑھیں ۔ اللہ فرماتا ہے “رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا، جو لوگوں کے لیے ہدایت ہے۔” یہی وجہ ہے کہ رمضان میں قرآن کی تلاوت کا بے حد ثواب ہے۔ نبی کریم ﷺ رمضان میں حضرت جبرائیلؑ کے ساتھ مکمل قرآن دہرایا کرتے تھے۔ ہمیں بھی چاہیے کہ اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ قرآن پڑھیں، اس کے معنی سمجھیں اور اس پر عمل کریں۔ اگر ہم روزانہ تھوڑا سا قرآن پڑھنے کی عادت بنا لیں تو یہ نہ صرف رمضان میں بلکہ پوری زندگی ہمارے لیے ہدایت اور برکت کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ہمیں قران کی تلاوت کرنی چاہیئے ۔
❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️
#namaz_is_the_best_key_of_success