وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایک عالمی کانفرنس می" /> وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایک عالمی کانفرنس می"/>
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایک عالمی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو تعلیم دینا نہ صرف ان کا بنیادی حق ہے بلکہ یہ معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے حکومت متعدد اقدامات کر رہی ہے، جن میں سکولوں کی تعمیر، اسکالرشپس اور تعلیمی وسائل کی فراہمی شامل ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھی تعاون کی اپیل کی تاکہ لڑکیوں کی تعلیم کو عالمی سطح پر فروغ دیا جا سکے