¡Sorpréndeme!

شکرانہ تیرھواں پروگرام پروفیسر ڈاکٹر اظہر اقبال اظہر گوجرانوالہ کی عدل نامہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر رائے کا شکریہ

2024-08-20 2 Dailymotion

شکرانہ تیرھواں پروگرام بسلسلہ عدل نامہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر رائے
بسلسلہ شکریہ پروفیسر ڈاکٹر اظہر اقبال اظہر، شعبہ اردو، گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ اسلامیہ کالج، گوجرانوالہ۔
پروفیسر ڈاکٹر اظہر اقبال اظہر گوجرانوالہ کی ادبی اورعلمی شخصیت ہیں۔ معروف ممتاز شاعر ہیں۔ میری ان سے بالمشافہ ملاقات نہیں ہوئی۔ برادرم پروفیسر میاں انعام الرحمان نے غائبانہ تعارف کرایا ۔ انہوں نے محترم ڈاکٹر اظہر اقبال کو عدل نامہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا مسودہ دکھایا جسے انہوں نے بہت پسند فرمایا۔ انہوں نے 30 مارچ 2021 ء کو چار منٹ اور آٹھ سیکنڈ دورانیہ کا ریکارڈ شدہ صوتی پیغام بردارم میاں انعام الرحمان کے توسط سے مجھے بھجوایا، جس نے میری حوصلہ افزائی کی۔ موصوف کا عدل نامہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں پہلا باقاعدہ تاثر ہی تھاجو میرے لئے ہمہ گونہ تقویت کا باعث بنا۔ اس کے تقریبا چھ ماہ بعد ملک کی ممتاز دینی، علمی اور ادبی شخصیات کی مستند آراء کی روشنی میں یہ طے پایا کہ عدل نامہ کو اسی انداز سے شائع ہونا چاہیئے جیسا کہ وہ اپنی ابتدائی شکل (یعنی شعری انداز ) میں تھا۔ اس کے بارے میں کتاب محسن عالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے صفحہ 63 پر تاثرات (ماحاصل) کے ذیل میں بیان کیا جا چکا ہے
اللہ تعالی ڈاکٹر اظہر اقبال اظہر کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ عدل نامہ کے بارے میں ان کی رائے ان پہلی اینٹوں میں شامل ہے جس نے مجھے کتاب کی عمارت یعنی طباعت و اشاعت کی طرف عزم صمیم سے راغب کیا۔
شکرانے کے اس تیرھویں پروگرام میں پروفیسر ڈاکٹر اظہر اقبال اظہر کا شکریہ ادا کیا جارہا ہے ۔اللہ ان کے اقبال کا اظہار بلند سے بلند تر فرمائے۔ آمین یا الہ العالمین
شکریہ،
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ