¡Sorpréndeme!

وہاڑی : جی ایم محمد گیلانی ٹریولز اینڈ ٹوورز کا افتتاح

2021-12-31 0 Dailymotion

وہاڑی سے ہمارے رپورٹر محمد شمعون نذیر کی رپورٹ کے مطابق

رزق حلال کمانے والا اللہ کا دوست ہے ان خیالات کا اظہار سینئر وکیل سید شکیل احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے G M محمد گیلانی ٹریولز اینڈ ٹورز کے افتتاح کے موقع پر کہا انہوں نے کہا کہ اس گئے گزرے دور میں رزق حلال کمانا اگرچہ مشکل ہے مگر اللہ کے بندوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا کسی بھی عبادت سے کم نہیں اس موقع پر چیف ایگزیکٹو محمد گیلانی ٹریولز اینڈ ٹورز محمد شاہ گیلانی ایڈووکیٹ،صدر ٹریولز اینڈ ٹورز محمد علی،جنرل سیکرٹری حاجی غلام عباس،شاہد باجوہ،عمر دراز،عرفان شاہد،سلمان رسول طور،غضنفر حیات،حاجی غلام رسول،محمد زاہد اور محمد نواز کے علاؤہ یونین کے دیگر لوگ بھی شریک تھے اس موقع پر کاروبار میں برکت کے لئے دعا بھی کی گئی