رومانیہ سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار ایکسنٹ کا پشاور میں کنسرٹ منعقد ہوا۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ایک لمبے دور سے گزرنے کے بعد پشاور شہر کی گلیوں میں موسیقی اور ساز و سنگیت کی آواز دوبارہ گونج رہی ہے۔