بیلجیم کے شہر برسلز میں نیٹو اجلاس کے موقع پر امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے کہا کہ تقریبا 2 درجن ملکوں نے افغانستان مزید فوجی بھیجنے کا وعدہ تو کیا ہے لیکن اب تک ان کی تعداد نہیں بتائی۔ اس وقت افغانستان میں امریکہ کے 11000 فوجی موجود ہیں۔ جبکہ نیٹو کے 13000 فوجی وہاں تربیتی کردار ادا کر رہے ہیں۔