پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
چوہدری محمد اکرم اینڈ عبدالرزاق میموریل کبڈی اورفٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد 32 علاقہ بھر سے ٹیموں نے شرکت کی تفصیل کے مطابق چک نمبر 332گ ب کے گراﺅنڈ پرکبڈی اور فٹ بال ٹورنا منٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر کی 32 ٹیموں نے حصہ لیا علاقائی کھلاڑیوں کے شاندار کھیل پیش کیا ٹورنا منٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد رفیق اور چوہدری فقیر محمد چیئر مین پیڈا کو ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑاڈال کر گراﺅنڈ میں لایا گیا کھلاڑیوں سے تعارف کرواگیاٹورنا منٹ کا فائنل میچ کبڈی کلب 308گ ب اور کبڈی کلب 661/2 کی کبڈی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر بھر پورحملے کئے اور سبقت حاصل کرنے کے لئے کھلاڑیوں نے سر توڑ کوشش کی کبڈی کلب 308گ ب کی ٹیم نے کانٹے دار مقابلے کے بعد کبڈی کلب 661/2 کی ٹیم کوچار پوائنٹ سے شکست دے دی فٹ بال کا فائنل میچ فٹ بال کلب 333 اور فٹ بال کلب327 کے درمیان کھیلا گیا فائنل میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے مابین سخت مقابلہ دیکھنے میں آیافٹ بال کلب 333نے ایک گول سے فائنل میچ جیت لیااور ٹورنامنٹ کی فاتح قرار پائی گراﺅنڈ میں موجود ہزاروںتماشیوں نے کھیل سے لطف اٹھا یااور دل کھول کر دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد رفیق نے کہاکہ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے دیہی علاقوں میں ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نوجوانوں کو صلاحتیں نکھارنے کا موقع ملتا ہے انہوں نے کہاکہ نوجوان کسی بھی ملک وقو م قیمتی سرمایہ و اثاثہ ہوتے ہیں ،انہیں چاہیے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھر پور حصہ لیں ،اور منفی سرگرمیوں سے دور رہیں ،کیونکہ منفی سرگرمیاں معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتی ہیں ِ،ان پر قابو پانے کیلئے ہمیں کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا ہو گا، جسمانی لحاظ سے بھی ہمیں معاشرے کی ترقی میں اپنا تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے آخر میں میاں محمد رفیق نے کھلا ڑیوں میں تقسیم انعامات کئے اس موقع پر چوہدری لیاقت ضیاءآف یوکے، چوہدری احسان آف امریکہ، چوہدری سرور، چوہدری عمیر ایوب، چوہدری خالد، چوہدری عاطف ضیاء، دلبرحسین بھی موجود تھے۔