¡Sorpréndeme!

بالائی علاقوں میں موسم سرما پھر سے انگڑائیاں لے رہا ہے۔ برف باری سے پہاڑ سے ڈھک گئے ہیں

2015-03-02 78 Dailymotion

خصوصی رپورٹ
بالائی علاقوں میں موسم سرما پھر سے انگڑائیاں لے رہا ہے۔ برف باری سے پہاڑ سے ڈھک گئے ہیں۔برفباری دیکھنے کے لئے ملک کے مختلف حصوں سے سیاحوں کی بڑی تعداد میں نتھیاگلی
کا رخ کر رہے ہیں۔محکمہ¿ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز تک بالائی علاقوں میں بارشوں جبکہ پہاڑی مقامات پر برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔ نتھیاگلی کی سیر کے لئے آنے والے سیاحوں کی بڑی تعداد برفباری سے محظوظ ہوئی۔ سیاح اپنے ساتھ کھانے پینے کی اشیاءبھی لائے تھے جنہیں بندروں کو کھلاتے رہے۔ برفباری سے لطف اندوز ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی تھی‘ جنہیں روئی کے گولوں جیسی برف سے کھیلتے دیکھا گیا۔حکومت کی جانب سے برفباری کے دوران گلیات کی شاہراہیں آمدورفت کے لئے کھلی رکھنے کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور وقتاً فوقتاً برف ہٹانے کے لئے بھاری مشینری کا استعمال کیا جاتا ہے۔