مدینہ میں مسجد نبوی سے اڑھائی کلو میٹر شمال مغرب میں واقع ”مسجد المستراح“کی شان اور تاریخی اہمیت بہت نرالی ہے۔یہ اس مقدس مقام پر قائم ہے جہاں بنی آخرالزماںؐ ﷺنے جنگ احد سے واپسی پر آرام فرمایا اور نماز ادا فرمائی ۔آپؐ ﷺجب بھی شہدائے احد کی قبور پر ؐتشریف لے جاتے تو اسی مقام پر آرام فرماتے۔اس مسجد کی تعمیر آپ ﷺکی حیات مبارکہ کے دوران ہی کی گئی یہ جبل احد کی طرف جانے والے راستہ پر بائیں ہاتھ سطح زمین سے تقریبا نصف میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔اس کا احاطہ مستطیل شکل کا ہے اور رقبہ تقریبا 491مربع میٹر ہے ۔داخلی دروازے مشرقی،مغربی اور شمالی سمت میں واقع ہیں اور اس کے خوبصورت گنبد اور مینار اس کی منفرد دلکشی کا خاص جزوہیں۔